بینک کو3.4 کروڑ کی دھوکہ دہی ایک دھوکہ باز گرفتار

حیدرآباد۔/10 مئی ، ( سیاست نیوز) اسٹیٹ بینک آف انڈیا بائبل ہاوز برانچ سکندرآباد کو دھوکہ دہی کے ذریعہ قرض حاصل کرنے والے ایک دھوکہ باز کو سی سی ایس پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس این آر سی او پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ڈائرکٹر ساما نارائن ریڈی، ساما بھاسکر ریڈی نے سالونٹ ڈسٹلیشن پلانٹ قائم کرنے کے بہانے 3.40 کروڑ کا قرض حاصل کیا اور اس کے عوض بعض ملکیتیں بطور ضمانت بینک میں جمع کروائے۔ مذکورہ ملکیتیں جو کونڈہ پور میں واقع ہیں کو پہلے ہی دیگر افراد کو فروخت کردیا گیا۔ سی سی ایس پولیس نے ساما بھاسکر ریڈی کو گرفتار کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔