کروڑہا روپیوں کے قرض کا الزام ، ملزمین جیل منتقل
حیدرآباد ۔ /25 اپریل (سیاست نیوز) بینک کو کروڑہا روپئے کی دھوکہ دہی میں ملوث ایک دھوکے بازو کو سی سی ایس پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ذرائع کے بموجب انیل کمار جاجو کو سی سی ایس پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ بینک آف مہاراشٹرا کے زونل منیجر رادھے شیام نے اپنی شکایت میں یہ کہا تھا کہ سینٹری نیپکنس تیار کرنے والی ایک کمپنی انا ایکو لاگیسٹکس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ڈائرکٹر جی سری کر اور وائی وینکٹیش نے ایس آر نگر بی کے گوڑا میں واقع 500 مربع گز اراضی پلاٹ کے دستاویزات رہن رکھتے ہوئے دو کروڑ روپئے کا قرض حاصل کیا تھا جبکہ مذکورہ جائیداد کے دستاویزات فرضی تھے ۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران یہ پتہ لگایا تھا کہ دستاویزات کی بنیاد پر حاصل کرنے والی جائیداد کا وجود ہی نہیں ہے اور اس کا جی ایچ ایم سی نمبر بھی موجود نہیں ہے ۔ انیل کمار جاجو نے مذکورہ کمپنی کے ڈائرکٹرس کے ساتھ ملکر یہ دھوکہ دہی میں ملوث ہوا ۔ گرفتار ملزمین کو سی سی ایچ پولیس نے نامپلی کریمنل کورٹ میں پیش کرتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا ۔