بینک کلرک امتحان ‘تلبیس شخصی کے الزام میں 7 افراد گرفتار

حیدرآباد۔/16ڈسمبر، ( سیاست نیوز) سی بی آئی نے بینک کلرک امتحانات میں تلبیس شخصی میں ملوث 7 افراد بشمول دو آئی آئی ٹی طلبہ کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سسٹم انجینئر ترون اوپل اور اس کے تین ساتھی سگرویو سنگھ گجر، ہنومنت سنگھ گجر اور سنجیو کمار اور دیگر کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمین بینک کلرک آن لائن امتحانات میں تلبیس شخصی کے ذریعہ شرکت کی تھی۔ سی بی آئی نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغازکیا تھا اور انہیں حیدرآباد میں گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار افراد کو غازی آباد منتقل کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔