بینک والوں کے ساتھ کسان کی ایمانداری

یلاریڈی ۔ 2 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ کے موتھا موضع سے تعلق رکھنے والا کسان مدھو سدرن ریڈی کو بینک عہدیدار غلطی سے زائد رقم دینے پر یہ ایماندار کسان زیادہ رقم واپس کردی ۔ کسان مدھوسدرن ریڈی منڈل لنگم پیٹ کے IOB بینک میں رقم ڈرا کرنے گیا جہاں پر اس نے اپنے کھاتہ میں سے تین ہزار روپئے نکالنے گئے فارم خانہ پُری کر کے عہدیداروں کو دیا اور عہدیدار سے اسے تین ہزار کی جگہ 30 ہزار روپئے دے ڈالے ۔ بعد میں حساب کرنے پر بینک والوں کو رقم کم آنے لگی ۔ کسان نے سرپنچ بال ریڈی کو بتایا کہ بینک عملہ نے اسے تین کی جگہ 30 ہزار روپئے دیئے ہیں ۔ سرپنچ نے یہ اطلاع بینک عہدیداروں کو فون کر کے بتایا اور عہدیداروں نے موضع پہونچ کر کسان سے 27 ہزار روپئے واپس لے لئے ۔ کسان کی اس ایمانداری پر شکریہ ادا کیا ۔