حیدرآباد ۔ 20 نومبر (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن سی سی ایس پولیس نے دو دھوکہ بازوں کو گرفتار کرلیا جو خود کو بینک عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے عوام کو ٹھگ رہے تھے۔ بتایا جاتا ہیکہ 47 سالہ ایس پرساد کہار متوطن مغربی بنگال خود کو اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا بینک عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے کھاتے داروں کو فون کرکے ان کے ایم ٹی ایم پن اور دیگر تفصیلات حاصل کرتے ہوئے ان کے کھاتوں سے نقد رقومات اور نیٹ بینکنگ میں ملوث ہورہے تھے۔ سائبر کرائم پولیس نے مذکورہ دھوکہ باز کو تکنیکی شواہد کی بنیاد پر گرفتار کرلیا۔