بینک لون کا دھوکہ 2 افراد گرفتار

حیدرآباد /23 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) بنک لون کم شرح سود پر فراہم کرنے کا لالچ دیکر جھانسہ دینے والے تین افراد کو رچہ کنڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس دھوکہ باز ٹولی نے فروری کے مہینے میں شکایت گذار کمار سوامی کو فون کیا تھا اور کم شرح سود پر 7 لاکھ روپئے بنک لون فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ پیرزادہ گوڑہ علاقہ کے ساکن اس شخص نے مختلف بنک کھاتوں میں تین لاکھ روپئے جمع کرئے تھے ۔ خود خانگی بینک کے ذمہ دار ظاہر کرتے ہوئے ان دھوکہ بازوں نے کمار سوامی کو اپنی جلعسازی کا شکار بنایا ۔ شناختی کارڈ پیان کارڈ تصاویر اور چیکس طلب کرتے ہوئے شکایت گذار کو یقین دلایا گیا اور وقفہ وقفہ سے تین لاکھ روپئے حاصل کرلئے اور رابطہ منقطع کرلیا ۔ شکایت کے بعد رچہ کنڈہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین افراد 25 سالہ سائی کمار یادو ، ساکن بابو نگر لنگر حوض 19 سالہ بالاکرتی ارون ساکن ایل این نگر یوسف گوڑہ اور 28 سالہ این ارون ساکن ایچ این نگر کالونی کو گرفتار کرلیا ۔