کاماریڈی: 22؍ اپریل( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)زرعی لون کی منظوری میں بینک عہدیدار وں کی جانب سے نئے نئے شرائط کے عائد اور بینک عہدیداروں کے رویہ سے تنگ آکر ایک کسان نے بینک میں ہی کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ بھکنور منڈل کے تلنگانہ گرامینا بینک میں پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب بھکنور منڈل کے چٹا پور کے بی ملیش گذشتہ 15 دن سے تلنگانہ گرامینا بینک میں لون کیلئے درخواست گذاری کی تھی ۔ جس پر بینک منیجر نے پٹہ دار پاس بک کی جانچ پڑتال کے بعد اس میں ترمیم کیا اورقرض نہ دینے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ جس پرملیش نے بینک منیجر پر برہمی کا اظہار کیا تو وی آر او کو بینک آنے کی ہدایت دی اور ہر روز بینک عہدیداروں کی جانب سے طرح طرح کے شرائط عائد کرنے پر تنگ آکر بینک میں ہی کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ جس پر فوری پولیس کو اطلاع دینے پر پولیس یہاں پہنچ کر ملیش کو کاماریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کیا۔ اس بارے میں بینک عہدیداروں سے ربط پیدا کرنے پر بتایا کہ پٹہ دار پاس بک ٹائیٹل ڈیڈ میں فرق ہے پٹہ دار پاس بک اور ٹائیٹل ڈیڈ میں دو ایکر 16 گنٹہ زمین درج کیا گیا تو پہانی میں 200 ایکر زمین اندراج کی ہوئی ہے۔ جس پر وی آر او کو بینک آنے کی ہدایت دی گئی تھی لیکن درخواست گذار نے بینک میں ہی کیڑے مار دوا پی لی جس پر پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے اس کیس کو درج کرتے ہوئے تحقیقات کاآغاز کردیا۔
خاتون کی خودکشی
مدور منڈل۔/22اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پھانسی لیکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ مدور منڈل اسپریڈی پلی گاؤں کی رہنے والی خاتون نے درخت پر رسی ڈال کر خودکشی کرلی۔ مدور ایس آئی سنتوش ریڈی کے مطابق مدور منڈل کے موضع دورے پلی گاؤں کی بھارتماں عمر 35سال کی موضع اسپریڈی پلی کے رہنے والے اسرکلی را کے ساتھ دس سال پہلے شادی ہوچکی تھی کچھ دن قبل بھارتماں نے کیڑوں کی دوا پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ بھارتماں نے سات ماہ سے اپنے ماں باپ کے گاؤں دورسا پلی میں تھی۔ پیر کے دن اپنے شوہر کے گاؤں اسپریڈی پلی آئی ہوئی تھی دوسرے دن بھارتماں نے گاوں کے قریب خودکشی کرلی۔ گاؤں والوں نے مدور پولیس اسٹیشن پر شکایت کی۔ اس کے والد اسرکلی کشٹیا نے پولیس سے شکایت کی۔ ان کے مطابق کیس درج کرکے تحقیقات جاری ہیں۔