بینکرس کے اجلاس سے کلکٹر کا خطاب

محبوب نگر ۔3ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر شریمتی جی ڈی پریہ درشنی نے تحصیل آفس اچم پیٹھ میں منعقدہ بنکرس کے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے 6,27,800 کسان خاندانوں میں 2898کروڑ 19لاکھ روپئے کے قرضہ جات معاف کئے جارہے ہیں ۔ بحیثیت ضلع کلکٹر انہوں نے پہلی مرتبہ اچم پیٹ کا دورہ کیا ۔ شریمتی جیوتی تحصیلدار سے مقروض اہل کسانوں کی فہرست طلب کی ۔ انہوں نے تحصیلدار سے کہا کہ موضع اکارم کی ترتیب کردہ فہرست میں خامیاں ہیں ۔ اگر فہرست میں ایک ہی خاندان کے دو نام ہوں تو ایک نام حدف کردیا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی کسان مختلف بینکوں سے بھی ایک لاکھ کے اندر قرض لیا ہو تو وہ بھی قابل معافی ہوگا ۔ اجلاس میں آر ڈی او ناگرکرنول ویرا ریڈی ‘ ایم پی ڈی اوجیا اور بینکوں کے منیجرس موجود تھے ۔