حیدرآباد /31 جولائی ( سیاست نیوز ) بیماری کے علاج کیلئے تین ہزار روپیوں کا انتظام نہ ہونے پر دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ یہ دلسوز واقعہ رائے درگم پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 28 سالہ باباولی نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بابا ولی پیشہ سے پلمبر تھا اور درگاہ حسینی شاہ ولی علاقہ کے ساکن خواجہ پیر کا بیٹا تھا ۔ اس نوجوان کی صحت گذشتہ کئی دنوں سے ناساز تھی اور اس کے علاج کیلئے 2 تا تین ہزار روپئے درکار تھے ۔ جس کا انتظام نہیں ہو رہا تھا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر بابا ولی نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔