حیدرآباد /23 مئی ( سیاست نیوز ) مادھاپور کے علاقہ میں ایک شخص نے بیماری سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 48 سالہ شخص پرساد ریڈی جو ٹی ایس آر ریسیڈنسی مادھاپور علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس شخص نے عمارت کی 5 ویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ جو بیماری سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ ریڈی کی صحت مسلسل خراب رہتی تھی اور وہ بیماری سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا ۔ پولیس مادھاپور نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔