بیماری سے بیزار شخص کی خودکشی

حیدرآباد ۔/18 مئی (سیاست نیوز) خرابی صحت کے باعث ایک شخص نے ٹرین کے سامنے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے بموجب 40 سالہ اے لکشمی نارائنا جو میڈیکل شعبہ سے وابستہ تھا اور اس نے کل رات دیر گئے یاقوت پورہ ۔ اپو گوڑہ کے درمیان موجود ریلوے پٹریوں پر ٹرین کے روبرو چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ خرابی صحت کے باعث ضعیف خاتون نے علاقہ سلطان شاہی میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 62 سالہ بی بھارتی ساکن سلطان شاہی مغلپورہ گزشتہ چند عرصہ سے شدید پیٹ کے درد سے پریشان تھی اور درد سے تاب نہ لاکر اس نے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ مغلپورہ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔