بیل کی سنچری ، انگلینڈ کا مستحکم موقف

ساوتھپٹن ۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انگلش ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین این بیل کی ناقابل تسخیر سنچری کی بدولت ہندوستان کے خلاف یہاں کھیلے جارہے تیسرے ٹسٹ کے دوسرے دن میزبان ٹیم نے مستحکم موقف حاصل کرلیا ہے۔ تادم تحریر دوسرے دن چائے کے وقفہ تک انگلینڈ نے 452/5 رنز اسکور کرلئے ہیں۔ نیز بیل 16 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 133 رنز اسکور کرلئے ہیں ۔ بیالنس 156 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ کمار نے دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔