لندن۔17جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) انگلش کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین گیری بیلنس کو کوچ پیٹرمورس کی جانب سے سخت انتباہ دیا گیا ہے کیونکہ ناٹنگھم میں ہندوستان کے خلاف پہلے ٹسٹ کے اختتام کے بعد کلب میں مئے نوشی کے بعد وہ بے قابو ہوگئے تھے ۔ اس واقعہ کو برطانوی اخبارات میں اہمیت کے ساتھ شائع کیا گیا تھا جس میں انہیں مئے نوشی کے بعد کلب میں نیم برہنہ حالت میں دکھایا گیا تھا۔ روزنامہ ڈیلی ٹیلی گراف کے بموجب انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ ( ای سی بی ) نے کہا ہے کہ بیلنس کو کوچ کی جانب سے سخت انتباہ اس لئے دیا گیا کہ وہ سیریز کے آئندہ مقابلوں سے قبل اپنی ذمہ داری کو سمجھیں۔تاہم کھلاڑی کے خلاف تادیبی کارروائی نہیں کی جائے گی ۔