بیس سال قبل پیر پنجر نے عمران خان کے متعلق جو پیشین گوئی کی تھی وہ پوری ہوگئی

روالپنڈی۔ پاکستان سے شائع ہونے والی نوائے وقت کے اخبار کاتراشہ ان دونو ں سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ گشت کررہا ہے جس میں بیس سال قبل پیر پنجر کی وہ پیشین گوئی تحریر ہے کہ ’’ عمران خان ہنگامی سربراہ کے طور پر سامنے ائیں گے‘ اسلامی بلاک بننے والا ہے‘ چین بھی شامل ہوگا ‘ یوم حساب آنے والا ہے‘‘ ۔

پاکستان کے روز نامہ نوائے وقت نے 2مئی1998کی اپنی اشاعت میں یہ خبر شائع ہوئی تھی جس کاتراشہ سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ گشت کررہا ہے۔اس خبر کے مطابق عمران خان اسلامی ممالک جن کے ناموں میں’ن ‘ شامل ہے ایسے نو ملکوں کوایک پلیٹ فارم میں لائیں گے اور چین بھی ان میں محض اس لئے شامل رہے گا کیونکہ اس کے نام بھی ’ن‘ شامل ہے۔

 

عمران خان ہنگامی سربراہ کے طور پر سامنے ائیں گے وہ ’ن‘ پر مشتمل اسلامی ممالک کے بلاک کی قیادت کریں گے۔ پیشین گوئی کے مطابق عمران خان کے قیادت سنبھالنے کے بعد 23سیاسی خاندان زمین بوس ہوجائیں گے ملک میں فوج او رعوام کی حکمرانی اور بول بالاہوگا۔

اسلامی بلاک میں پاکستان‘ افغانستان‘ ازر بائجان‘ترکمانستان‘‘ازبکستان‘ کرغستان‘ ایران ‘تاجکستان‘ قازقستان بوجہ ’ن ‘ شامل رہیں گے۔

مذکورہ اخبار میں شائع پیر پنچر کی اس پیشین گوئی اس صدی کے آخری حصہ میں ’ن‘ کی کافی اہمیت رہے گی اور پاکستان میں ایک جماعتی نظام کے تحت حکمرانی ہوگی اس کے علاوہ وزیراعظم کے عہدے کوبرخواست کردیاجائے گا۔

پیشین گوئی کے مطابق پاکستان او راس ملک کی عوام ایک بڑے سانپ کے منھ میں پھنسے ہوئے ہیں اور عمران خان اکر اس سانپ کو تکڑے تکڑے کر کے پھینک دیں گے۔