بیسن کے لڈو

اجزاء: مکھن ، بیسن چار سو گرام، ناریل دو بڑے چمچے، کدوکش کیا ہوا اخروٹ، پستے اور بادام دو بڑے چمچے باریک کٹے ہوئے  الائچی ، ایک چھوٹا چمچہ پسی ہوئی چینی باریک والی دو سو پچھتر گرام۔
ترکیب: مکھن گرم کرکے اس میں بیسن ڈال دیں اور چمچے سے مسلسل چلاتی جائیں تاکہ بیسن چپکنے نہ پائے۔ آنچ کو کم رکھیں جب بیسن اچھی طرح بھنا ہوا ہوجائے تو اس میں الائچی ڈرائی فروٹ اور ناریل ملادیں، دو منٹ کے بعد اس میں چینی ملادیں اگر اس میں گٹھلیاں بن گئی ہوں تو کانٹے سے توڑ دیں اور ٹھنڈے ہونے کیلئے  رکھدیں ۔ اب اپنے ہاتھوں پر ہلکی سی چکنائی بناکر لڈو بناتی چلی جائیں۔ چاہیں تو آپ اس کو حلوے کے ٹکیوں کی طرح شیپ دے سکتے ہیں۔