بیسل میں نڈال توجہ کا مرکز

بیسل 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سوئزرلینڈ کے ٹینس ٹورنمنٹ بیسل اوپن کا کل یہاں آغاز ہورہا ہے جہاں مقامی کھلاڑی راجر فیڈرر کے ہمراہ اِن کے کٹر حریف رافل نڈال توجہ کا مرکز ہوں گے۔ بیسل فیڈرر کے لئے آبائی شہر ہے جہاں کبھی وہ بال بوائے ہوا کرتے تھے نیز اپنے گھریلو ٹورنمنٹ میں انھوں نے 5 مرتبہ فتوحات حاصل کی ہیں لیکن اِس مرتبہ نڈال توجہ کا مرکز ہوں گے جو زخموں سے کامیاب صحتیابی کیلئے کوشاں اور تین ہفتوں کے بعدلندن میں منعقد شدنی ورلڈ ٹور فائنلس میں بہتر مظاہرے کی تیاریوں میں ہیں۔ نڈال ایک دہے بعد اِس ٹورنمنٹ میں شرکت کررہے ہیں۔ 2003 ء اور 2004 ء نڈال کو یہاں شکست ہوئی تھی اب وہ فیڈرر کے شہر میں پہلی کامیابی کے خواہاں ہیں۔