بودھن ۔30ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن ڈیویژن کے بیرکور منڈل میں واقع ٹی آر ایس پارٹی دفتر پر اکثریتی فرقہ کے افراد کی کثیر تعداد نے کل اجتماعی طور پر حملہ کرتے ہوئے دفتر میں تورپھوڑ مچائی اور فرنیچر و پارٹی بیانرس و جھنڈوں کو دفتر کے سامنے اکھاڑ کر نذرآتش کردیا ۔ برہم اکثریتی فرقہ کے افراد کی شکایت یہ ہیکہ گنیش تہوار کے دوران بیرکور منڈل مستقر پر ڈی جے بیانڈ باجہ بجانے کی اجازت نہیں دی گئی ‘ مقامی افراد نے برسراقتدار سیاسی جماعت پر پولیس کا سخت بندوبست منظم کرنے کے الزامات عائد کئے ۔ مقامی ٹی آر ایس قائد ٹی رگھو کی شکایت پر سب انسپکٹر پولیس راج بھرت نے 13 افراد کے خلاف دفعات 107‘ 137‘ 448 ‘ 427 ‘ 435 اور 149 IPC کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے ان میں سے سات افراد چندر کانت ‘ پرکاش ‘ ناگیش ‘ بھوانی‘ نکھل ‘ بالاکرشنا ‘ پراوین کو حراست میںلیکر بانسواڑہ منصف مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا ۔ اے ایس ای جناب عبدالمجید خان قادری کے بموجب چھ افراد سائی کمار ‘ سائیلو ‘ سریکانت ‘ شنکر سریش اور اوم کار مفرور ہے ۔