رچہ کنڈہ پولیس کی کارروائی ، کمشنر پولیس مرلی دھر بھگوت کی پریس کانفرنس
حیدرآباد /27 مارچ ( سیاست نیوز ) بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دینے والے ایک بین الاقوامی دھوکہ دہی کے ریاکٹ کو رچہ کنڈہ پولیس نے بے نقاب کردیا ۔ کمشنر رچہ کنڈہ مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت نے سائبر کرائم کی کاروائی میں گرفتار تین نائجریائی باشندوں کو میڈیا کے روبرو پیش کیا اور پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ لوگ حالیہ دنوںاس ٹولی نے ایک خاتون کو اپنی دھوکہ دہی کا شکار بنایا ۔ انہوں نے بتایا کہ 30 سالہ ایمکاسنیٹوز 30 سالہ چیکا میچیلی اور 28 سالہ نوشیمشولہ متوطن نائجیریا کو گرفتار کرلیا ۔ ایک خاتون نے اپنے شوہر کے بائیو ڈاٹا کو مختلف جاب پورٹل سائٹ پر لوڈ کیا تھا اور بہترین ملازمت کی تلاش میں تھے ۔ اس خاتون کو ایک میل حاصل ہوا جس میں ان جعلسازوں نے اپنی پہچان ایک امریکن کمپنی سے بتائی اور مزید تعلیمی اسنادات کی تفصیلات طلب کی اس بات سے خاتون مطمین ہوگئی کہ واقعی امریکن کمپنی نے انہیں اپنی ملازمت کیلئے پسند کیا ہے اور خاتون نے شوہر کی تمام تر تفصیلات کو روانہ کردیا ۔ جس کے بعد خاتون کو دوبارہ میل روانہ کیا گیا اور جوائننگ لیٹر بھی ذریعہ میل روانہ کردیا گیا اور 13 اپریل 2017 سے ملازمت میں شرکت کی پیشکش کی گئی ۔ تاہم ساتھ ہی ویزا اور دیگر ضروری مراحل کیلئے درکار ضروری اقدامات کیلئے رقم روانہ کرنے کو کہا اور خاتون نے ان دھوکہ بازوں کے اشاروں پر مختلف بنک اکاونٹس میں ایک لاکھ تین ہزار چھ سو روپئے جمع کردئے جس کے بعد اس خاتون سے مزید رقم کا مطالبہ کیا گیا ۔ ان کے مزید رقمی مطالبہ پر خاتون چونکہ ہوگئی اور اس نے سائبرکرام رچہ کنڈہ سے رجوع ہوکر شکایت کردی ۔ انسپکٹر سائبر کرائم محمد ریاض الدین اور ان کی ٹیم تحقیقات کے بعد انہیں گرفتار کرلیا ۔ یہ تین دھوکہ باز سال 2011 میں ویزٹ ویزا پر ہندوستان آئے تھے اور غیر قانونی طور پر یہاں مقیم تھے ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 8 لیاب ٹاپ 17 موبائیل فون 2 ایکسٹرنل ہارڈ ڈسک 5 ڈاٹا کارڈ پن ڈرائیور اور دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ یہ ٹولی فرضی شادی کے معاملات اور فرضی اشتہارات ای کامرس پورٹل میں دیکر دھوکہ دے رہے تھے ۔ انہوں نے جرمنی برازیل ، انڈونیشیا ، بلگاریہ ، پیرو اور موراکوئی عوام کو دھوکہ دہی کا شکار بنایا ۔ پولیس مزید تحقیقات ہے ۔