بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دو افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ 25 مارچ (سیاست نیوز) بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ بھاری رقم کو ہڑپنے والے دو افراد کو سنٹرل کرائم اسٹیشن پولیس حیدرآباد نے گرفتار کرلیا۔ نئی دہلی سے چلائے جارہے اس ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے پولیس نے دو افراد 33 سالہ امیت کمار ساکن ہریش ویہار نئی دہلی اور 26 سالہ وپین شرما عرف بپن شرما ساکن قاضی آباد کو گرفتار کرلیا۔سی سی ایس پولیس سے رجوع ہوکر ایک شکایت گذار نے 9 فروری کو شکایت کی تھی اور چند انجان فون کال کا ذکر کیا تھا۔ کنفام نوکری ڈاٹ کام کی جانب سے اپنی شناخت ظاہر کرتے ہوئے ان دھوکہ بازوں نے یقینی ملازمت کا جھانسہ دیا اور رجسٹریشن فیس، ویریفیکیشن، ٹریننگ فیس کے نام پرایک لاکھ 942 روپئے مختلف بینک اکاؤنٹس میں جمع کروائے اور واپس دینے سے انکار کررہے تھے۔ پولیس نے گرفتار کرلیا۔