حیدرآباد /28 فروری ( سیاست نیوز) بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپئے ہڑپنے والے ایک دھوکہ باز خود ساختہ ایجنٹ کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک شکایت گذار نے رچہ کنڈہ سائبر کرائم پولیس سے رجوع ہوکر شکایت درج کی تھی ۔ پولیس کے مطاق 28 سالہ لوکیش کمار وینکٹیش متوطن ٹاملناڈو کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ جس کے خلاف اشوک نے شکایت درج کروائی تھی ۔ لوکیش نے اشوک کو یقین دلایا تھا کہ وہ بیرون ملک مالدیپ میں بہتر روزگار فراہم کرے گا اور اس شخص نے اپنی جعلسازی کا شکار بناکر اشوک سے مختلف اکاونٹس میں 2 لاکھ 30 ہزار روپئے منتقل کروالئے تھے ۔ اشوک سنگاپور میں ملازمت کا متلاشی تھا جو بنگلور میں ایک کنلسٹنسی سے رجوع ہوا تھا اور یہاں ایک خاتون نے اسے لوکیش کا پتہ دیا تھا ۔ اشوک کو مالدیپ روانہ بھی کردیا گیا تھا ۔ جس کو مالدیپ پہونچنے کے بعد اندازہ ہوا ہے کہ وہ دھوکہ دہی کا شکار ہوا ہے ۔ جس نے واپس آکر پولیس میں شکایت کردی پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔