حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کے فرزند ابھشیک بچن نے میریڈین ٹیک پٹی لمٹیڈ سنگاپور کی کمپنی میں 250,000 امریکی ڈالر ( تقریبا 1.6 کروڑ روپئے ) کی مشترکہ طور پر سرمایہ کاری کی ہے ۔ یہ کمپنی مفت کلاوڈ اسٹوریج ، e ڈسٹری بیوشن اور مائیکرو پے منٹ پلیٹ فارم ziddu.com چلاتی ہے ۔ وینکٹا سرینواس میناولی ، بانی و چیف ایگزیکٹیو میریڈین ٹیک نے کہا کہ توقع ہے کہ آئندہ دنوں میں بچنس مزید رقم کی سرمایہ کاری کریں گے ۔ پانچ سالہ قدیم کمپنی حیدرآباد میں اس کا ڈیولپمنٹ سنٹر رکھتی ہے ۔ گوگل تجزیہ کے مطابق زیڈو ڈاٹ کام نے حالیہ طور پر زائد از 225 ممالک سے 300 ملین سے زیادہ وزیٹرس کے ساتھ 1.2 بلین پیج ویوز کو جنریٹ کیا ہے ۔ آر بی آئی نے فروری 2004 میں ایل آر ایس اسکیم کا اعلان کیا ۔ ابتدائی اسکیم کے مطابق مقیم افراد کسی پرمیٹیڈ کیپٹل اور کرنٹ اکاونٹ معاملتوں یا دونوں کے امتزاج میں 125,000 ڈالر فی مالی سال جمع کرسکتے ہیں ۔ سنٹرل بینک تاہم اس سال مارچ میں 250,000 ڈالر فی شخص فی سال کے لیے ایل آر ایس کے مطابق فارین ایکسچینج جمع کرنے کے لیے اہلیت کی حد کو دوگنا کیا ہے ۔ اسی اسکیم کے تحت بچنس نے بیرونی کمپنی میں پہلی اہم ایکویٹی سرمایہ کاری کی ہے ۔۔