انٹرپرنیور شپ ڈیولپمنٹ پروگرام
حیدرآباد ۔ 7 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : عثمانیہ یونیورسٹی ڈگری ، پی جی ڈپلوما ، انجینئرنگ ، ٹکنالوجی ، میڈیسن ، فارمیسی ، مینجمنٹ وغیرہ میں کامیاب بیروزگار گریجویٹ کے لیے چار ہفتوں پر مشتمل انٹر پرنیور شپ ڈیولپمنٹ پروگرام کا اس کے احاطہ میں 26 مئی سے آغاز کررہی ہے ۔ اس دوران دستیاب ٹکنالوجی پراجکٹ شناخت پراجکٹ رپورٹ کی تیاری ، فینانس کے ذرائع ، لائسنس اور کلیرنیس ، مارکیٹنگ ، مینجمنٹ ، ایمرجنگ اینڈ انوویشن ٹکنالوجیز پر معلومات فراہم کی جائیں گی ۔ دلچسپی رکھنے والے ڈائرکٹر انٹرپرنیور شپ ڈیولپمنٹ سیل عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد 500007 ۔ فون 27072427 ۔ 9951890190 پر ربط کریں ۔۔
آر ٹی سی نشستوں کی
آج آن لائن بکنگ دستیاب
حیدرآباد ۔ 7 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : محکمہ آر ٹی سی نے مسافرین کی سہولت کی خاطر 8 مئی کو ریاست سے مختلف مقامات کے لیے نشستوں کی آن لائن بکنگ فراہم کررہا ہے ۔ بنگلور کے لیے 759 اے سی ، 2302 نان اے سی ، چینائی کے لیے 865 اے سی ، 114 نان اے سی ، حیدرآباد کے لیے 4612 اے سی ، 32899 نان اے سی ، تروپتی کے لیے 1200 اے سی ، 2553 نان اے سی ، وجئے واڑہ کے لیے 2782 اے سی ، 19952 نان اے سی ، وشاکھا پٹنم کے لیے 685 اے سی ، 8052 نان اے سی ، پونے کے لیے 84 اے سی ، 583 نان اے سی ، شرڈھی کے لیے 8 اے سی ، 72 نان اے سی نشستوں کے لیے آن لائن بکنگ دستیاب رہے گی ۔۔