بیروزگار نوجوانوں کے ساتھ کانگریس حکومت کا کھلواڑ

ٹی آر ایس اقتدار میں آنے پر مستقل تقررات۔ کے سی آر کا وعدہ

مد ہول /20 اپر یل (تجمل احمد کی رپورٹ ) کا نگریس پارٹی نے تلنگانہ عوام کو کنگال کر دیا اور تلنگانہ میں ہر محکمہ جات میں چا ہے و ٹیچر ہویا انجینئر۔ دیگر محکموںمیں تمام ملازمین کو کنٹراکٹ پر ملازمت فراہم کی جارہی ہے لیکن ٹی آر ایس پارٹی کا میاب ہو نے پر تمام کنٹراکٹ ملازمین کو مستقل ملا زمت فراہم کریگی اس بات کااظہار مسٹر چندر شیکھر رائو پارٹی سر براہ ٹی آر ایس نے بھینسہ مارکیٹ یارڈ میدان میں مسٹر وینو گو پا ل چاری کی انتخابی جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہ کا نگریس حکو مت نے تلنگانہ میں مذاق بنادیا ہے ہر کسی کو کنٹراکٹ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کا نگریس پارٹی پر سخت تنقید کر تے ہوئے کہاکہ اگر کا نگریس کا بس چلے تو وہ بھی چیف منسٹر کا عہدہ بھی کنٹرا کٹ پر دے دے گی۔ جبکہ ایک مستقل ٹیچر اور ایک کنٹرا کٹ ٹیچردونوں کی خدمت یکساں ہو تی ہے اس طرح کا نگریس حکو مت بے روز گار نوجوانوں کے ساتھ زند گیوں سے کھلواڑ کر تے ہوئے ان کے زند گیوں کو تباناک بنا نے کے بجائے ان کے زند گیوں کواجاڑ رہی ہے۔ تلنگانہ میں برقی سر براہی کا مسئلہ اس قدر سنگین ہے کہ عام آدمی کے ساتھ ساتھ صنعت کار اور کا شتکار کافی پر یشان حال ہیں کا نگریس حکو مت اس مسائل پر تو جہ دیتے ہوئے اس کا ازالہ کر نے کے بجا ئے اس پر عدم تو جہ بر ت رہی ہے۔ کے سی آر نے کہا کہ اگر ٹی آر ایس اقتدار پر آتی ہے تو تشکیل نو ریاست تلنگانہ میں 24 گھنٹے برقی کی سربراہی کویقینی بنا یا جائے گا۔ آج کا نگریس حکو مت پر ترقی کے نام پر 25 پیسے خر چ کر تی ہے اور 75 پیسے جیب میں ڈال لیتی ہے ۔کانگریس کے دس سالہ دور حکو مت میں عوام کو ترقی کم کانگریسیوں کو تر قی زیادہ ملی ہے ۔ ٹی آر ایس عوام کی ترقی کے عزم کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔ کے سی آر نے کہاکہ سیاست کو کر پشن سے پاک کر تے ہو ئے ایک شفاف و کارکرد حکو مت قائم کریگی ٹی آر ایس پارٹی کے منشور میں مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات انتخابات کے چار مہینے کے اندر دیئے جا ئینگے اورمسلمانوں کو ایک ہزار کروڑ روپئے سالا نہ بجٹ منظور کیا جائے گا۔ نیزاوقافی اراضیات کو وقف بورڈ کے حوالے کیا جائے گا وقف بورڈ کو جو ڈیشل پاورس دیے جا ئیںگے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹی آر ایس کی مسلسل جدوجہد کے اور سینکڑوں نوجوانوں کی خود کشی کے بعد پو لیس کی بندوق کی گو لیاں کھا نے کے بعد تلنگانہ حا صل ہو ا ہم چا ہتے ہیں کہ سنہرا تلنگانہ بنا یا جائے 60 سال کا نگر یس اور درمیان مین تلگو دیشم پارٹی نے حکو مت کی لیکن تلنگانہ میں کو ئی تبد یلی نہیں آئی ۔ واضح رہے کہ مذکورہ پروگرام میں عوام کی شرکت امید سے کم نظر آر ہی تھی جبکہ سہ نشین پر ایک ہی مسلم قائد نظر آر ہے تھے۔ مسٹر وینو گوپال چاری سا بقہ رکن اسمبلی مدہول و امیدوار ایم ایل اے نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ حلقہ اسمبلی مد ہول میں گذشتہ پانچ سالوں میں بہت سے تر قیاتی کام انجام دیے گئے آئندہ پا نچ سالوں میں لو کیشورم منڈل میں چیک ڈیم تعمیر کیاجا ئے گا اور بھینسہ کاٹن مارکیٹ میںکسانوں کو بھر پور قیمتیں دلوائی جائے گی۔ مد ہول سب اسٹیشن اور دیگر ترقیاتی کام انجام دے گئے اس مو قع پر مسٹر ولاس گادے وار ٹی آر ایس قائد بھینسہ ، گنگا دھر سا بقہ زیڈ پی ٹی سی مدہول ، پو تنا یا دو سا بقہ ایم پی ٹی سی ، راجیش بابو ، وصی الدین، خالد پٹیل مد ہول کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔