نظام آباد میں دھوکہ دہی کا واقعہ ، 12 لاکھ روپئے ہڑپ لئے گئے
نظام آباد :2؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بیروزگار نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرنے کا دلاسہ دیتے ہوئے دھوکہ دینے کا ایک واقعہ شہر نظام آباد کے ونائیک نگر پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب نظام آباد کے آریہ نگر سے تعلق رکھنے والے ستیش ریڈی ونائیک نگر میں 13؍ ڈسمبر 2017 ء کے روز ایس کے ایس کمپنی کا آغاز کیا جس میں بزنس پروسیسنگ ، آئوٹ سورسینگ ، آئی سیو سلولیشن ، آن لائن سے متعلق ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ۔ نظام آباد کے علاوہ عادل آباد و دیگر کمپنیوں میں میں ملازمت فراہم کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے رکنیت حاصل کرنا شروع کی اور ایک ایک سے 15 تا 20 ہزار روپئے وصول کرنا شروع کیا تقریباً 60تا 65 نوجوان جس میں رکنیت حاصل کرتے ہوئے رقم بھی ادا کی تقریباً 12 لاکھ روپئے وصول کرتے ہوئے ڈاٹا انٹری کے بعد تنخواہ دی جائے گی کا دلاسہ دلایا اور 8افراد کو تربیت کے دوران 200 روپئے اسٹائیفنڈ دینے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ 60 افراد تربیت حاصل کرنے والے ستیش کمار اسٹائیفنڈ کا مطالبہ کرتے ہوئے ان سے جھگڑنا شروع کیا تو متاثرہ افراد دبائو ڈالنا شروع کیا تو آئی پی حاصل کرنے کی دھمکی دی اور کل سے لاپتہ ہونے پر فون پر ربط پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو کوئی جواب نہ ملنے پر IVٹائون پولیس کو اطلاع دینے پر پولیس نے اس آفس کا معائنہ کیا اور ان کی قیام گاہ آریہ نگر پہنچ کر اسے تحویل میں لیتے ہوئے پوچھ تاچھ کرنے پر ستیش نے بتایا کہ اس کا تعلق ضلع محبوب نگر کے عالم پور سے ہے اور چند افراد کو رائلسیما سے ہے کہتے ہوئے غلط باور کرایا ۔ عالم پور میں ایک ٹرسٹ ہے اس ٹرسٹ کیلئے چند ہ جمع کرنے کیلئے اس طرح کا ڈھونگ رچانے کا نوجوانوںنے الزام عائد کیا ۔ IVٹائون پولیس اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔