تین مراکز کا جلد قیام ’ اسکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ پر کلکٹر حیدرآباد کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد ۔ /26 جون (سیاست نیوز) بے روزگار نوجوانوں کو تربیت کے ساتھ یقینی طور پر ملازمت سے جوڑنے کے مقصد سے تین تربیتی مراکز کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ اس بات کا انکشاف ضلع کلکٹر حیدرآباد ڈاکٹر یوگیتا رانا نے کیا ۔ ضلع کلکٹر نے جائنٹ کلکٹر شری واتسو کوٹہ کے ساتھ ملکر کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں اسکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ پر اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ اجلاس منعقد کیا ۔ اس مناسبت سے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹولی چوکی میں قائم کئے جانے والے ٹریننگ سنٹر میں 20 اقلیتی طبقہ کے بے روزگاوں اور 70 ایس سی طبقہ کے علاوہ 30 ایس ٹی طبقے کے بے روزگاروں کو تربیت فراہم کی جائے گی اور ان بے روزگاروں کو ہاسپٹلیٹی ، ڈی ٹی پی ، ڈومیسٹک الیکٹرک اشیاء کی مرمت ، اور انتظامیہ کے ٹریڈرس میں تربیت دی جائیگی اور 28 جون کو شروع کئے والے والے ٹریننگ سنٹر میں 40 اقلیتی طبقہ کے ، 80 ایس سی طبقہ کے اور 20 ایس ٹی طبقہ کے بے روزگاروں کو تربیت فراہم کی جائے گی اور ان افراد کو چار پہیہ والی گاڑیوں سے بیسک آٹو موٹیو سروسیس ، ہیڈ سائیڈ پیشنٹس اسسٹنٹ ، بیوٹی ، ویلنس ٹریڈرس میں تربیت دی جائے گی اور /2 جولائی کو شاہ علی بنڈہ کے علاقہ شیواجی نگر میں شروع کئے جانے والے ٹریننگ سنٹر 40 اقلیتی طبقہ ، 150 ایس سی طبقہ اور 100 ایس ٹی طبقہ کے بے روزگاروں کو تربیت فراہم کی جائے گی ۔ جنہیں بیوٹی ، ویلنس ، بیسک الیکٹریشن ، جنرل ڈیوٹی اسسٹنٹ، فارماسیلس اسسٹنٹ، ڈی ٹی پی ، ڈومیسٹک الیکٹرک آرٹیکلس ریپیر اورمینٹیننس ٹریڈ میں تربیت دی جائے گی اور اس ششماہی تربیت میں چار ماہ تک کلاسس کے ذریعہ تربیت ہوگی اور بقیہ دو ماہ جاب ٹریننگ ہوگی اور امیدواروں کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم ہوگا ۔ اس اجلاس میں اسکل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ عہدیداران کے علاوہ محکمہ اقلیتی بہبود کے ضلع افسر قاسم اور دیگر شریک رہے ۔