بیروزگار اور بیمار شخص نے خود کو دھماکہ سے اڑادیا

بیجنگ ۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) خودکش دھماکے اب دہشت گرد ہی نہیں بلکہ زندگی سے مایوس افراد بھی کرنے لگے ہیں جہاں ایسے ہی ایک واقعہ میں ایک بیروزگار 33 سالہ شخص نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا جس میں نہ صرف اس کے پرخچے اڑ گئے بلکہ دیگر دو افراد بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 23 بتائی گئی ہے۔ بیروزگاری سے پریشان ہوکر خودکشی کرنے کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔ چین کے مشرقی صوبہ ہینر میں ژی ژنگ ٹانگ نامی شخص نے ایک پارک میں خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔ 23 کے منجملہ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ انکشاف ہوا ہیکہ متوفی غیرشادی شدہ اور بیروزگار تھا۔ علاوہ ازیں وہ جگر کے عارضہ میں بھی مبتلاء تھا۔