بیروزگاری سے دلبرداشتہ نوجوانوں کی خودکشی

بھینسہ۔ 2 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ منڈل کے موضع پانگری کا متوطن نوجوان شخص بیروزگاری سے دلبرداشتہ ہوکر کھیت میں پھانسی لگاکر خودکشی کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب موضع پانگری کا متوطن 21 سالہ سی ایس پی شیٹی نے بیروزگاری سے دلبرداشتہ ہوکر کھیت میں پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔ اس واقعہ کی اطلاع پاکر بھینسہ رورل سب انسپکٹر چندر شیکھر نے مقام واقعہ پہنچ کر نعش کا پنچ نامہ کرتے ہوئے بغرض پوسٹ مارٹم بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل منتقل کیا۔ بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثہ کے حوالے کردیا اور اس ضمن میں ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔