کرائسٹ چرچ۔30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تجربہ کار بیٹسمین اور سابق کپتان الیسٹرکک دوبارہ سستے میں آؤٹ ہونے کے بعد لوور آرڈر میں جانی بیرسٹو (ناٹ آؤٹ 97) نے اپنی اننگز سے انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے پہلے دن کسی حد تک سنبھالتے ہوئے دن کے اختتام تک آٹھ وکٹ پر 290 رن تک پہنچا دیا۔میزبان نیوزی لینڈ نے جمعہ کو شروع ہوئے دوسرے میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کا موقع دیا جس نے90 اوورمیں آٹھ وکٹ پر290 رنز بنائے ۔ساتویں نمبر کے بیٹسمین بیرسٹو نے ٹیم کی ناقص شروعات کے بعد صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کی اور154 گیندوں میں11 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 97 رنز کی اننگز کھیلی۔بیرسٹو کے ساتھ نویں نمبر پر کے لیے اترے مارک ووڈ نے بھی 62 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے52 رنز کی نصف سنچری اننگز کھیلی اور آٹھویں وکٹ کے لئے 95 رن کی ساجھے داری کی اور ٹیم کو خراب صورت حال سے نکالتے ہوئے آٹھ وکٹ پر259 رنز تک لے گئے ۔اگرچہ ٹم ساؤتھی نے ووڈ کو ان کے کیریئر کے پہلے ٹسٹ کی نصف سنچری کی تکمیل کے تھوڑی دیر بعد ہی بولڈ کر اس شراکت کو توڑ دیا۔انگلینڈ کے لیے فی الحال بیرسٹو ناٹ آؤٹ 97 رنز بنا کر کریز پر ہیں اور اپنی پانچویں ٹسٹ سنچری سے تین رن ہی دور ہیں۔ان کے ساتھ دوسرے سرے پر جیک لیچ ناٹ آؤٹ 10 رنز بنا کر کریز پر ٹکے ہوئے ہیں۔مہمان ٹیم کے دو وکٹ باقی ہیں۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے60 رنز پر سب سے زیادہ پانچ وکٹ لئے جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے 79 رن پر تین وکٹ لئے ۔اس سے پہلے انگلش ٹیم کا آغاز کافی خراب رہا اور سابق کپتان کک نیوزی لینڈ میں مسلسل تیسری بار بولٹ کا شکار ہوئے ۔وہ سات گیندوں میں صرف دو رنز ہی بنا پائے ۔ مارک اسٹون مین نے 111 گیندوں کی سست اننگز میں چار چوکے لگا کر35 رنز بنائے تیسری وکٹ کے لئے کپتان جیو روٹ(37) کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لئے55 رنز جوڑے ۔اسٹون مین، جیمز ونس(18) اورروٹ تینوں کو دوبارہ ساؤتھی نے اپنا شکار بنایا۔ڈیوڈ ملان کو بولٹ نے صفر پر ایل بی ڈبلیو کیا۔اس کے بعد بین اسٹوکس اور بیرسٹو نے چھٹی وکٹ کیلئے 57 رنز کی ساجھے داری کی اور بورڈ پر کچھ رن جوڑے ۔اسٹوکس نے63 گیندوں میں چار چوکے لگا کر25 رنز بنائے اور بولٹ کا شکار بنے ۔اسٹیورٹ براڈ (پانچ) کو سستے میں ساؤتھی نے ایش سوڈھی کے ہاتھوں کیچ کروایا۔