ناٹنگھم ۔14 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان رواں ٹسٹ سیریز میں انگلینڈ کے وکٹ کیپر جانی بیرسٹو نے ویراٹ کوہلی کو سال 2018 میں سب سے زیادہ رنز بنانے کی دوڑمیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔کوہلی کے نام سال 2018 میں ابھی تک سبھی فارمیٹ میں جملہ 1389 رنز ہیں ، وہیں لارڈز ٹسٹ میں 93 رنوں کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ہی بیرسٹوکے نام اب1482 رنز ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ون ڈے میں 970 ، ٹسٹ میں 445 اور ٹی 20 میں 67 رن بنائے ہیں۔حالیہ دنوں انگلینڈ کے خلاف ہی مقابلوں کے دوران کوہلی نے بیرسٹو کوپیچھے چھوڑ کر نمبر ایک مقام حاصل کیا تھا ۔ کوہلی ونڈے میں 749 رنوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ وہیں ٹسٹ میں 509 رنوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔ بیرسٹو ٹسٹ میں 445 رنوں کے ساتھ 8 ویں نمبر پر ہیں۔لارڈز ٹسٹ میں انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 396/7 کا اسکور بناکر اپنی اننگز ختم کی تھی ۔اس اسکور میں جانی بیرسٹو93 رنز بنائے اورکرس ووکس کے ساتھ چھٹے وکٹ کیلئے 43.3 اوورس میں 189 رنوں کی اہم شراکت داری ہوئی۔ اس جوڑی کے آگے جہاں ہندوستانی بولرس بے بس نظر آئے وہیں اس پارٹنرشپ نے مقابلے میں کامیابی کو انگلینڈ کے حق میں کردیا تھا۔