بیدر۔14؍مئی۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔جناب محمد تاج الدین نوری معتمد عمومی کے بموجب مرکزی تنظیم اہل سنت وجماعت بیدر کے زیر اہتمام مورخہ 16مئی بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام مسجد درگاہ حضرت سید نا خواجہ ابوالفیض ؒ فیض پورہ بیدر میں مرکزی جلسہ جشن معراج النبی ؑ کا انعقاد عمل میں آئیگا ۔ جلسہ کی نگرانی جناب سید شاہ اسد اللہ محمد محمد الحسینی ( ثاقب حسینی) سجادہ نشین درگاہ حضرت ممدوح ؒ کریں گے ۔مولانا ابوالخیر سیف اللہ صفی شاہ نوری ، مولانا مفتی محمد خواجہ معین الدین نظامی مخاطب کرینگے ۔ شاہ متین قادری الملتانی مہمان خصوصی شرکت کرینگے ۔ جناب محمد رفیع الدین نوری ،محمد عارف الدین مجاہد ، سہیل احمد بگدلی شرکت کی گزرش کی ہے ۔