بیدر میں 12 روزہ محافل میلاد النبیؐ کا اہتمام

بیدر 22 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب سید لطیف الدین قادری خسرو صدر قاضی دارالقضاء ت بیدر کے ایک صحافتی بیان کے بموجب نبی خانہ مبارک بیدر موقوعہ روبرو مدرسہ حضرت محمود گاوان بیدر میں حسب عمل درآمد قدیم اس سال بھی 12 روزہ محافل میلاد النبیﷺ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں یکم ربیع الاول سے 12ربیع الاول تک روزانہ ملک کے معروف علمائے دین کے خطابات روزانہ بعد نماز عشاء 9 بجے شب منعقد کئے گئے ہیں جس کی تفصیل اس طرح ہے یکم ربیع الاول چہارشنبہ مولانا محمد خواجہ معین الدین بعنوان عظمت مصطفی ﷺ کیا ہے؟، 3 ربیع الاول بروز جمعہ مولانا حافظ محمد فیاض الدین نظامی