بیدر میں یوم عالمی سینئر سٹیزنس پروگرام کا انعقاد

بیدر۔/4اکٹوبر، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر بیدر کے ایم اے ہال میں ضلع انتظامیہ نے ضلع پنچایت محکمہ ویمنس اینڈ چلڈرنس ویلفیر محکمہ معذورین کی فلاح و بہبودی اور پولیس محکمہ کی جانب سے یوم عالمی سینئر سٹیزنس پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس کا افتتاح سپرنٹنڈنٹ پولیس بیدر مسٹر سی ایچ سدھیر کمار ریڈی نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ عمر رسیدہ افراد کے کوئی بھی مسائل ہوں تو وہ مفت فون نمبر 1090 یا قریبی پولیس اسٹیشن سے ربط پیدا کریں۔ زیادہ ضرورت ہو تو راست ان کے فون پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ اس پروگرام کی صدارت سینئر سیاستداں اور بیدر کے رکن اسمبلی ڈاکٹر گروپادپا ناگمار پلی نے کی۔ انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ یوم عالمی سینئر سٹیزنس کے موقع پر بچوں کو چاہیئے کہ وہ تمام عمررسیدہ افراد کا احترام کریں۔ اپنے ماں باپ کی خدمت کریں تو ہی ان کیلئے بہتر ہوگا۔ بیرون ممالک میں عمر رسیدہ افراد کیلئے آشرم قائم کئے گئے تھے ایسے آشرم آج ہمارے ملک میں قائم کرنے پڑرہے ہیں جو بڑے افسوس کی بات ہے۔ ناگمار پلی نے عمر رسیدہ افراد کیلئے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کلچرل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے تحت چلائے جارہے آشرم بلڈنگ تعمیر کرنے ایم ایل اے فنڈ سے 5لاکھ روپئے امداد دینے کا اعلان کیا۔ اس پروگرام میں مختلف عہدیداران نے مخاطب کیا۔