بیدر ۔17اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر بیدر کے برید شاہی گارڈن میں واقع 70فٹ گہری باؤلی میں گرنے والے ایک بچے کو پولیس اور فائر فورس عملہ نے زبردست جدوجہد کر کے بچالیا ۔ تفصیلات کے بموجب شہر کے اکامہادیوی کالونی کے متوطن گروراج کلکرنی نامی 14سالہ لڑکا سائیکل چلانے کی بات بناکر باہر گیا اور اس وقت باؤلی میں گرگیا ۔ اس کی تمام مقامات پر تلاش کی گئی نہیں ملا تو اس تعلق سے نیوٹاؤن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی ۔ پولیس نے بچے کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا ۔ نیوٹاؤن پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی اور ملازمین بریدشاہی گارڈن کے قریب سائیکل کھڑی ہے دیکھا تو انہیں شبہ ہوا ۔ یہاں موجود باؤلی میں سے لڑکے کی آواز آرہی تھی ۔ فوراً فائر فورس عملہ طلب کرلیا اور بچے کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ۔ بچے کو بچانے والی پولیس ٹیم کیلئے 5ہزار روپئے انعام عطا کرنے سپرنٹنڈنٹ پولیس نے اعلان کیا ۔