ترقیاتی کاموں میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے بیجا مداخلت کا الزام
بیدر۔31 ؍ جنوری ۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ مجلس بلدیہ بیدر کی چیر پرسن محترمہ فاطمہ انور علی و نائب صدر گنگما ماہنتیا نے پریس کانفرنس میںصحافیوں کو بتایا کہ مجلسِ بلدیہ بیدر کی صدر و نائب صدر بشمول 11کانگریس کے ارکانِ بلدیہ آج بیدر ضلع کانگریس کے صدر کو کانگریس کی ابتدائی رکنیت سے استعفی دینے کی بات کہی۔انھوں نے صدر و نائب صدر کے بشمول 11کانگریس کے ارکان کی دستخط پر مشتمل استعفی کا مکتوب صحافیوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ بیدر شہر میں بلدیہ بیدر سے کئے جانے والے ترقیاتی کاموں میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے بے جا مداخلت اور بلدیہ بیدر کی جانب سے کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کیلئے رکائوٹ سے بلدیہ کی صدر و نائب صدر و ارکان بلدیہ کی حیثیت کو یکسر نظر انداز کیا جانا ہمارے لئے ناانصافی کے مترادف ہے۔انھوں نے بتایا کہ مجلسِ بلدیہ بیدر پر کانگریس کا اقتدار ہے ۔صدر کانگریس اور نائب صدر کانگریس کے ہونے کے باوجود بلدیہ بیدر کے ترقیاتی کاموں کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے یکسر نظر انداز کیا جانا معنی خیز بات ہے۔انھوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے اور عوام نے ہم سے اُمید بنائے بیٹھی ہے کہ ریاست میںکانگریس کی حکومت رہنے کی وجہ سے بیدر شہر کی ترقی ہوگی۔مگر بیدر شہر میں ترقیاتی کاموں کو جب مجلسِ بلدیہ بیدر کے متحدہ طورپر ایس ایف سی 2014-15اورتیرہویں فینانس(جنرل بنیادی گرانٹس ) 2014-15 بلدیہ بیدر کا ایکشن پلان وغیرہ جیسے ترقیاتی منصوبوں کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے یکسر نظر کیا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے مارچ 2014سے تاحال مجلسِ بلدیہ بیدر کے ترقیاتی کام ہم نہیں کرپائے ۔ انھو ںنے کہا کہ گزشتہ موسمِ گرما سے اب تک شہر بیدر کی عوام کو پینے کے پانی کو سپلائی کئے جانے کے معاملہ میں محکمہ اربن واٹر سپلائی اپنی ذمہ داری سے ہاتھ اُٹھادیتا ہے اور کبھی یہ کہا جاتا ہے کہ پینے کے پانی کیلئے جلد سے جلد یکسوئی کی جائے گی ۔ایسی صورتحال میں ہم عوام کو کیا جواب دیں ۔ محترمہ فاطمہ انور علی صدر مجلس بلدیہ بیدر نے کہا کہ میں شہر کی اول شہری ہوں مجلسِ بلدیہ بیدر کے صدرکے چیمبرمیں بغیر سرچنگ وارنٹ پولیس کی جانب سے کھول کر سرچ کیا جاتا ہے اور آئے دن مجلسِ بلدیہ بیدر کے دفتر کو پولیس کی جانب سے سرچ کرنے سے عوام میں صدر بلدیہ و نائب صدر اور ارکانِ بلدیہ کی شبیہ کو خراب کرنے کے مترادف ہے۔محترمہ فاطمہ انور علی نے بتایا کہ بحیثیت صدر مجلس بلدیہ بیدرہونے کے باعث مجھے سرکاری پروگرامس میں میرے پروٹوکول کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔انھوں نے بتایا کہ جب وزیر اعظم اور ریاستی وزیر اعلی بیدر آئے مجھے اس کی اطلاع نہیں دی گئی ‘اسی طرح مُختلف سرکاری تقاریب کا دکر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تفریق مجھ سے برتی جارہی ہے اور سلسلہ میں آوازاُٹھانااور انصاف کی بات کرنا کسی قسم کی غلطی نہیں ہے ۔مذکورہ بالا تمام صورتحال کے پیشِ نظر صدربلدیہ و نائب صدر بلدیہ بیدر کے بشمول 11 ارکانِ بلدیہ بیدر آج بیدر ضلع کانگریس صدر کو کانگریس کی ابتدائی رکنیت سے استعفی پیش کئے ہیں ۔
گلبرگہ میں آج ادبی اجلاس
گلبرگہ۔/31جنوری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ساہتیہ منچ گلبرگہ کے صحافتی بیان کے بموجب لوک ساہتیہ منچ کے زیر اہتمام یکم فبروری کو 4بجے شام بمقام احاطہ کرناٹک ہندی پرچار سبھا میں شری ودیا دھر گروجی کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔ ڈاکٹر وہاب عندلیب بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔