بیدر میں پینے کے پانی کے فلٹر بیڈ کا معائنہ

بیدر۔26؍جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)محکمہ برقی ریاستی حکومت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اور بیدر ضلع انچارج سکریٹری مسٹرٹی روی کمار نے بیدر ضلع پنچایت آفس میٹنگ ہال میں پینے کے پانی ترقیاتی کام اور پانی کو صاف کرنے فلٹر بیڈ کے تعلق سے معائنہ کیا۔ ضلع بیدر میں شفاف پینے کے پانی یونٹس کی حقیقی حالت کے تعلق سے تعلقہ بنیادوں پر انجنئیرس گرام پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسرس اور ایک عوامی نمائندے کے بشمول عوام کی موجودگی میں معائنہ کرکے رپوٹ پیش کریں۔ بند ہونے والے پینے کے پانی میں یونٹس سالنہ نگرانی کنٹراکٹ دینے وقواعد کے مطابق ٹینڈر طلب کرنے اقدامات کرنے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ ضلع بیدر میں بارش سے نقصان واقعات میں مناسب امداد فراہم کی جائے ۔ سماجی استحکام کے مستحقین کے لئے وظائف صحیح طریقہ سے حاصل ہوں اقدامات کرنے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ایچ آر مہادیو کو ہدایت دی ۔اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ بارش سے ہوئے جانی نقصان و اقعات میں امداد تقسیم کی گئی ہے ۔ جائیداد نقصان کے تعلق سے امداد فراہم کرنے سرگرمیاں زیر دوران ہیں۔ چیف ایگزیکیٹیو آفسیر ضلع پنچایت ڈاکٹر سیلومی نے ضلع انچارج سکریٹری نے ضلع میں موسم کی حالت بیچ کی تقسیم ،مختلف پروگرامس تعلق سے معلومات حاصل کئے۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیو کمار شیلونت ،مختلف محکمہ جات کے ضلع سطح عہدیدار شریک رہے۔اس کے بعد ضلع انچارج سکریٹری میں دورے کیلئے اوراد تعلقہ روانہ ہوئے۔