بیدر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ

بیدر۔2 جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر بیدر ہمیشہ سے ادبی ‘ تاریخی و ثقافتی مرکز رہا ہے ایسے میں ضلع بیدر کے باشعور شعراء‘ ادبا نے آپسی متفقہ رائے سے ایک انجمن کی تشکیل عمل میں لائی ہے جسے ’’ انجمن ندائے سخن ‘‘ کا نام دیا گیا ہے بیدر کے کہنہ مشق شاعر و نعتیہ مجموعہ کلام’’گنجنیہ کوہر‘‘ کے تخلیق کار جناب باسط خان صوفی کی صدارت میں صحن صوفی میں شرکاء کی متفقہ رائے سے نوجوان شاعر مقصود علی کو صدر’’ انجمن ندائے سخن‘‘ منتخب کیا گیا اور شاعر و صوفی جناب صدیقی حیرت ہمناآبادی کو نائب صدر جواں سال شاعر و فلم اسکرپٹ رائٹر جناب مصطفیٰ عادل چٹگوپہ کو جنرل سکریٹری کی حیثیت سے منتخب کیا گیا جبکہ جناب باسط خان صوفی کا بزم ’’ انجمن ندائے سخن‘‘ کے سرپرست اعلیٰ خازن کی حیثیت سے انتخاب عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر باسط خان صوفی‘ صدیق حیرت ‘ مصطفیٰ عادل اور مقصود علی مقصود نے منتخب کلام سنایا اور دادا حاصل کی ۔ مصطفیٰ عادل کے شکریہ پر اجلاس اختتام کو پہنچا۔