بیدر۔2 جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جاریہ سال سفر حج پر جانے والے عازمین کو اپنی رقم اور فضائی کرایہ کی پیشگی رقم 19جولائی تک ادا کرنی ہوگی ۔ حج کمیٹی آف انڈیا اورکرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ منتخب عازمین کی طرف سے یہ رقم سعودی ریال کی طئے شدہ قیمت 16,42 روپئے کے حساب سے ادا کرنی ہوگی ۔ ان عازمین کی طرف سے پہلے ہی جو 81ہزار کی رقم ادا کی جاچکی ہے اس میں سے کام کر ان کو رقم ادا کرنی ہوگی ‘ اطلاع عازمین کو دی جائے گی ۔ عازمین کو یہ رقم بینکنگ نظام کے ذریعہ حج کمیٹی آف انڈیا کے کھاتہ میں جمع کرنا ہوگا ۔ حج کمیٹی اس رقم کیلئے نقد چیک یا ڈرافٹ قبول نہیں کرے گی ۔ روانگی کے وقت عازم کو اپنی بینکنگ کے مرحلہ می اس رقم کی ادائیگی پے سلپ پیش کرنی ہوگی ۔ وہ عازمین جن کو سبسیڈی حاصل نہیں ہے یعنی وہ جو محرم کے ساتھ دوبارہ حج پر جارہے ہیں ان کو پورا فضائی کرایہ ادا کرنا ہوگا ‘ نہ کہ صرف 35ہزار روپئے بچوں کا فضائی کرایہ کے بارے میں بعد میں بتایا جائے گا ۔ مدینہ میں کھانے کے انتظآمات حج کمیٹی آف انڈیا کرنے کی تیاریوں میں لگی ہوئی ہے ‘ اگر یہ انتظام ہوگیاتو یہ اخراجات‘ عازمین کو ادا کئے جانے والی 2100سعودی ریال میں کاٹلئے جائیں گے ۔ عازمین حج کو اپنے مقام روانگی کے حساب سے جو رقم ادا کرنیا ہوگی اس کی تفصیل اس طرح ہے ۔ گرین زمرے سے بنگلور سے جانے والے عازمین کو 1,93,245روپئے کی شرح طئے کی گئی ہے جس میں سے 81ہزار روپئے کی پہلی قسط ادا کرچکے ہیں ۔ آخری قسط کے 1,12,250/-روپئے ادا کرنے ہوں گے ۔ عزیزیہ زمرے کے عازمین کی شرح 1,62,530/-روپئے ہے ۔ 81ہزار روپئے ادا کرنے کے بعد اب ان کو 81,550/-روپئے ادا کرنے ہوں گے ۔ تمام منتخب عازمین کو یہ رقم 19جولائی تک ادا کرنی ہوگی۔