بیدر۔27جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد مظہر خان درانی صدر کرناٹک مائناریٹی سنگھرش سمیتی بیدر کی خصوصی دلچسپی کے باعث شہر بیدر کے پسماندہ نواحی علاقہ میلور میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں حیدرآباد کیر ہاسپٹل کے ماہر ڈاکٹرس ڈاکٹر محمد شکور ( ماہر امراض قلب اور ڈاکٹر ریگن نے معہ اسٹاف جملہ 250 مریضوں کی مفت طبی تشخیص کی ۔ چنانچہ 18مریضوں میں مرض قلب پایا گیا ۔ ان میں سے 4مریضوں کو مفت آپریشن کیلئے کیر ہاسپٹل نامپلی حیدرآباد لے جایا گیا ۔ جناب مظہر احمد خان صدر ‘ ایم اے نعیم نائب صدر اور جنرل سکریٹری مسٹر سریل سائمل سمیتی ہذا نے کیر ہاسپٹل کے ڈاکٹرس اور کیر ہاسپٹل اسٹاف سے مفت طبی کیمپ منعقد کرنے پر اظہات تشکر کیا ۔