بیدر۔27جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب اختر احمد خان صدر کرناٹک راجیہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ضلع بیدر کی اطلاع کے بموجب ڈپٹی ڈائرکٹر محکمہ تعلیمات بیدر نے ان کی نمائندگی پر ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر اردو پرائمری اور ہائی اسکولس ( سرکاری و امدادی) کے اوقات کار میں تبدیلی کی ہے ۔ اطلاع کے بموجب ماہ رمضان اسکولس کے اوقات کار میں 8بجے تا دوپہر 12.45تک رہیں گے ۔