بیدر۔30 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع بیدر میں محکمہ زراعت کی جانب سے سال 2014ء کے مانسون سیزن کیلئے تیاری کا آغاز کیا گیا ہے ۔ تخم ریزی کیلئے بیج کھاد کا اسٹاک جیسے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ 27مئی 2014ء تک ضلع بیدر کے تمام رعیت سمرک مراکز میں زائد فروختگی دکانات میں بیدر میں اسٹیٹ سیڈس کارپوریشن گودام کے بشمول 30ہزار کنٹل بیج کا اسٹاک کیا گیا ہے اور ماباقی اسٹاک ماہ جون میں کرنے اقدامات کئے گئے ہیں۔ رواں سال موسم میں سویا اور دوسرے بیجوں کی قیمت فی کیلو 53.95روپئے ہے ۔ اس کیلئے حکومت فی کیلوگرام بیج پر 20روپئے کے حساب سے سبسیڈی طئے کی ہے۔ سال 2014-15ء کے مانسون سیزن کیلئے ضلع میں 13ہزار میٹرک ٹن یوریا 14,600میٹرک ٹن ڈی اے بی 6,700 کیمپلس 1800 میٹرک ٹن ایم او پی اس طرح جملہ 36.100میٹرک ٹن کھاد کی ضرورت ہے ۔ ضلع بیدر کیلئے جون 2014ء ختم تک ڈی اے پی 11,500میٹرک ٹن یوریا 9000 میٹرک ٹنکیمپلس 32,000میٹرک ٹن ایم او پی 110 میٹرک ٹن بشمول 24,800 میٹرک ٹن کھاد کی ضرورت ہے ۔ اب تک ڈی اے پی 10ہزار میٹرک ٹن یوریا 1,084میٹرک ٹن کیمپلس1,727 میٹرٹ ٹن ایم او پی 135 میٹرک ٹن کے بشمول جملہ 12,946 میٹرک ٹن کا اسٹاک کیا گیا ۔ ضلع میں 171 پرائمری کوآپریٹیو سوسائٹیز میں تقریباً 7,246 میٹرک ٹن اور خانگی دکانات میں 5ہزار میٹرک ٹن کھاد اسٹاک کیا گیا ۔ اس سال مرکزی حکومت نے ہر 50کیلو گرام ڈی اے پی کھاد کیلئے 1,186 سے 1,286 روپئے تک اور یوریا کیلئے 282 سے 266 روپئے تک قیمت مقرر کی ہے ۔ علاوہ ازیں ضلع کے تمام رعیت سمپرک مراکز کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اب تک ضلع میں جملہ 20کمپیوٹر رعیت سمپرک کیندر کو فراہم کئے گئے ہیں ۔ تمام دفاتر کیلئے ویڈیو کانفرنسنگ سہولت فراہم کر کے ریاست ‘ ضلع اور تعلقہ آفس اور رعیت سمپرک کیندر سے رابطہ قائم کرنے کیلئے توجہ دی جارہی ہے ۔ یہ بات چیف ایگزیکٹیو آفیسر ضلع پنچایت بیدر نے ایک پریس نوٹ میں بتائی ۔