بیدر میں قماربازی کے خلاف کارروائی

بیدر /3 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر بیدر کے برید شاہی گارڈن میں کل رات جوئے ایک اڈہ پر دھاوا ڈال کر پولیس نے 7 جواڑیوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 40 ہزار نقد اور 5 عدد موبائیل فون ضبط کرلئے ہیں ۔ یہ داوھا وانیو ٹاون پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی سنتوش اور پولیس ملازمین نے ڈالا ۔ اس تعلق سے نیو ٹاون پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ۔