بیدر میں علماء حفاظ کیلئے ایک روزہ پروگرام

بیدر 26 اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مولانا محمد تصدق ندوی جوائنٹ سکریٹری جمعیت علماء ہند ضلع بیدر کے بموجب جمعیت علماء ہند ضلع بیدر کے تحت علماء حفاظ و ائمہ کیلئے ایک روزہ پروگرام کی تفصیلات اس طرح ہیں ۔26؍ اگست 2014ء بروز منگل مغل گارڈن بید ر میں بوقت 11؍ تا 1؍ بجے دوپہر پہلی نشست منعقد ہوگی جس میں مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی صدر جمعیت علماء ہند ریاست کرناٹک ، مولانا محمد زین العابدین مظاہری سرپرست جمعیت علماء ہند ریاست کرناٹک ، کی زیر نگرانی ضلعی صدر کا انتخاب عمل میں آئے گا واضح رہے کہ اس سے قبل مولانا مفتی محفوظ احمد قاسمی ضلع کے صدر تھے ، آپ کے رحلت فرمانے کے بعد تاحال نئے صدر کا انتخاب عمل میں نہیں آیا صدر کے انتخاب کے بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی دوسری نشست 1-30تا 3؍ بجے ہوگی جس میں علماء حفاظ و ائمہ کیلئے مہمان حضرات کا خصوصی خطاب ہوگا جس کا عنوان ہوگا ’’موجودہ حالات میں علماء کی ذمہ داریاں ‘‘ اس کے بعد تناول طعام کے لئے وقفہ رہے گا عصر کی نماز 5-15بجے ادا کی جائے گی بعد نماز عصر بمقام چوبارہ روڈ نزد خان کامپلکس جمعیت کے ضلعی دفتر کا افتتاح بدست مہمانانِ خصوصی عمل میں آئے گا بعد نماز مغرب جلسہ عام بعنوان ’’آزادی ہند میں علماء کا کردار‘‘ منعقد ہوگا ،واضح رہے کے ظہر سے قبل اور ظہر کے بعد کی نشستیں صرف علماء حفاظ ائمہ و ذمہ دارانِ جمعیت کیلئے مختص ہیں۔