بیدر /21 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد نبی قریشی رکن بلدیہ بیدر کے بموجب آل انڈیا جمیعت القریش بیدر کے زیر اہتمام سالانہ عرب مبارک درگاہ حضرت سید جمال بہار مستعدپورہ بیدر مورخہ 18 نومبر مطابق 24 محرم الحرام بروز منگل منایا گیا ۔ جلوس صندل مبارک احاطہ درگاہ حضرت ممدوح سے برآمد ہوکر براہ پنجہ شاہ تعلیم صدیق شاہ علی باغ چیتہ خانہ مین روڈ مسجد قدم رسول رنکل پورہ کمان اعظم گنج ، گاوان چوک سے ہوتے ہوئے براہ کلثوم گلی قبل از نماز فجر درگاہ حضرت سید جمال بہادر مستعدپورہ بیدر پہونچا ۔ 25 محرم الحرام کو قبل از نماز فجر عہدیداران جمعیتہ القریش مراسم صندل مالی انجام دئے ۔ بعد مراسم صندل مالی محفل قل و ختم قرآن مجید درگاہ حضرت ممدوح منعقد ہوا ۔ 19 ، 20 نومبر کو رات 9 بجے سے قوالیوں کے مقابلے ہوئے ۔