بیدر میں عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کا اجتماع

بیدر۔18؍ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔جناب سید ظہور ہاشمی کے بموجب عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی بید رکے زیر اہتمام مورخہ19؍ستمبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام مسجد صوفیہ محلہ درگا ہ پورہ بیدر میں دینی اجتماع انعقاد عمل میں آئے گا ۔ مرکزی اجتماع کی صدارت جناب شاہ ابو الانوار کنج نشین جنیدی بغدادی متولی مسجد ہذا فرمائیں گے۔ اجتما ع کو محمد رفیع الدین نوری صدر مرکزی تنظیم اہلسنت وجماعت بیدر ، ڈاکٹر عبدالسلیم نوری مبلغ عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مخاطب کریں گے۔ شاہ ابو المعاذ کنج نشین نوری کی قرأ ت کلام پاک سے کارروائی کاآغاز ہوگا۔ محمد اظہر نوری اور دیگر نعت خواں حمد و نعت کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔سید علیم شاہ قادری ، سید شاہ اطہرا للہ محمد محمد الحسینی ،شاہ متین قادری الملتانی بانی ناظم جامعۃ الزہرا ‘ مولانا عبدالمصور نوری اور محمد تاج الدین نوری بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریںگے۔ جناب عبدالحفیظ خاں رضوی قادری نے عامۃ المسلمین سے مع دوست احباب شرکت کی پر خلوص گذارش کی ہے ۔