بیدر ۔ /27 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب الحاج سید منصور احمد قادری انجنیئر معتمد انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر و فلڈ ٹرینر کمیٹی آج انڈیا نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بیدر کے عازمین حج 2014 ء کیلئے حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے دیئے جانے والے ٹیکوں کیلئے /28 اگست تاریخ طئے کی گئی ہے ۔ مذکورہ ٹیکہ اندازی پروگرام بروز جمعرات صبح 10 بجے دفتر انجمن خادم الحجاج متصل جامع مسجد بیدر میں منعقد ہوگا جس میں رکن اسمبلی بیدر مسٹر گرپادپا ناگمارپلی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈسٹرکٹ سرجن کے علاوہ ڈپٹی کمشنر بیدر چیف ایگزیکٹیو آفیسر بیدر ضلع پنچایت سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بیدر فاریسٹ کنٹرویٹر آفیسر اور چیرپرسن مجلس بلدیہ بیدر کی شرکت بھی متوقع ہے ۔ سید منصور احمد قادری انجنیئر نے بتایا کہ ٹیکہ اندازی اور اس کے بعد حاصل ہونے والا (HAT Card) سرٹیفکیٹ انتہائی ضروری اور لازمی ہے جس کے بغیر کوئی حاجی حج کے سفر پر جابھی نہیں سکتا اس لئے انہوں نے ضلع بیدر کے تمام عازمین سے خواہش کی ہے کہ وہ وقت مقررہ پر حاضر رہیں ۔