بیدر 3۔ ڈسمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب نثار احمدکلیم صدر انجمن ترقی اُردو ہند ضلع بیدر کی اطلاع کے بموجب انجمن ترقی اُردو ہند کے زیرِ اہتمام اور زیر سرپرستی شاہین ادارہ جات بیدر شہر کی پہلی صاحبِ دیوان شاعرہ محترمہ ریحانہ بیگم ریحانہ کی نثری کتاب ’’زمین سرخ اجالوں میں رہی ہے‘‘کی رسم ِ اجراء تقریب زیر صدارت الحاج محمد لئیق الدین ایڈوکیٹ سابق رکن اسمبلی و سابق چیرمن کرناٹک اسٹیٹ وقف بورڈ مورخہ7؍ڈسمبر بروز جمعہ بعد نمازِ عشاء بمقام شاہین گرلز کیمپس گولہ خانہ احمد باغ بیدر میں انعقاد عمل میں آرہا ہے۔مذکورہ بالا کتاب کی رسمِ اجراء بدست ڈاکٹر پی سی جعفر ڈپٹی کمشنر بیدر عمل میں آئے گی۔ جبکہ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے سید شاہ نور الحق قادری سابق صدر آندھراپردیش اُردو اکاڈیمی‘ سنئیرصحافی جناب قیصر رحمن‘ عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات بیدر شرکت کریںگے ۔تقریبِ رسم ِ اجراء کے موقع پر بین الریاستی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آئے گا۔اس مشاعرہ کی صدارت جناب نثار احمد کلیم صدر انجمن ترقی اُردو ہند ضلع بیدر کریں گے ۔