بیدر میں سی ایم ابراہیم کی بی جے پی شمولیت کی افواہیں

بیدر ۔17اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق مرکزی وزیر جناب سی ایم ابراہیم نے بتایا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل نہیں ہوں گے ۔ دہلی میں شریمتی سونیا گاندھی سے ملاقات کے بعد اخبار نویسیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ صرف افواہیں ہیں ۔ البتہ یہ سچ ہیکہ بی جے پی میں میرے بہت سے دوست موجود ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہیکہ وہ بی جے پی میں شامل ہوں گے ۔ انہوں نے سونیا گاندھی کو ریاست کی سیاسی صورتحال سے واقف کروایا ۔ حکومت کے عوامی فلاحی اسکیمات پر شریمتی سونیا گاندھی نے مسرت ظاہر کی ہے اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کئی ایک ہدایت بھی دیئے ہیں ۔