بیدر میں ساکھشرتا رتھ کا افتتاح

بیدر۔29اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی لیگل سرویس اتھاریٹی کی جانب سے دیہی علاقوں میں کام کو قانون کے بارے میں معلومات فراہم کرنے اور بیداری پیدا کرنے کیلئے قانونی ساکھشرتارتھ کا آغاز کیا گیا ہے ۔ یہ بات ڈسٹرکٹ سیشن جج اور ڈسٹرکٹ لیگل اتھاریٹی کے صدر مسٹر ہنچانے سنجیوکمار نے بتائی ۔ احاطہ عدالت بیدر میں قانونی ساکھشرتا کا افتتاح کرنے کے بعد مخاطب کرتے ہوئے ایچ سنجیو کمار نے بتایا کہ یہ رتھ ضلع میں 20دن تک گشت کرے گی ۔ اس بس میں وکلاء اور پیرالیگل اڈوائزرس ضلع کے مختلف مواضعات میں عوام میں قانون کے تعلق سے معلومات فراہم کریں گے ۔ دیہی علاقو ںمیں حقوق انسانی اور بچوں کے حقوق کی زیادہ خلاف ورزی ہوتی ہے ۔حکومت عوام الناس کیلئے بہت سی سہولیات فراہم کررہی ہے لیکن قانون معلومات نہ ہونے سے ان پر صحیح عمل آوری نہیں ہورہی ہے ۔ دیہی علاقوں میں بیت الخلاء کے بشمول بنیادی سہولیات کا فقدان دکھائی دیتا ہے ۔ حکومت ان کیلئے کروڑہا روپئے فراہم کررہی ہے لیکن سرپرستوں کو معلومات نہیں رہتے ۔ دستور کے مطابق سہولیات تمام کو پہنچانے کیلئے قانونی معلومات فراہم کرنے رتھ کا آغاز کیا گیا ۔ 27 اگست کو یہ وہیکل بیدر قلعہ کے سرسی ‘ بہرنلی ‘ اوراد( ایس) مواضعات میں دورے کرے گی ۔ ضلع کے ہر تعلقہ میں 4دن یہ رتھ چلائی جائے گی ۔ ہر دن 3مواضعات میں قانونی معلومات فراہم کئے جائیں گے ۔ سینئر سیول جج اور سی جی این اور ڈسٹرکٹ لیگل سرویس اتھاریٹی کے رکن سکریٹری مسٹر سی آر راجہ سوم شیکھر ‘ سیول جج اور جی ایم ایف سی ہیم لتا ‘ فرسٹ ایڈیشنل سیول جج اور سی ایف سی پروین بنکاپور ‘ سکنڈ ایڈیشنل سیول جج اور بیدر جے ایف سی شریمتی اوجولا ویرنا ‘ ڈسٹرکٹ بار اسوسی ایشن کے صدر مسٹر کے کاشی ناتھ ایڈوکیٹ اور عوام کی تعداد اس موقع پر موجود تھی ‘ قانونی ساکھشرتا رتھ بیدر تعلقہ میں آج سے 30اگست تک ‘ اوراد تعلقہ میں 31اگست سے 3ستمبر دورہ کر کے عوام میں قانونی معلومات فراہم کرے گی ۔