بیدر میں ریاستی وزیر شیوکمار تعطیل میں بھی حاضر

بیدر ۔17اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)محکمہ برقی کے معاملات کو ترجیحی بنیاد پر انجام دے کر محکمہ کی خدمات کو بہتر بنانے کے مقصد کے تحت ریاست کے تمام منتخب عوامی نمائندوں سے ملاقات کر کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ریاستی وزیر برقی ڈی کے شیوکمار ودھان سودھا میں اپنی آفس میں سرکاری تعطیل اور خصوصی مواقعوں کے سوائے ہر جمعرات کے دن دستیاب رہیں گے ۔ ریاست کے تمام منتخب عوامی نمائندے خاص طور پر ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمان ان اوقات میں وزیر برقی سے ملاقات کر کے محکمہ برقی میں انجام دیئے جانے والے عوامی کاموں کے تعلق سے بات چیت کرسکتے ہیں۔