بیدر میں دینی تحریری و تقریری مقابلے

۱۳؍ ربیع الاول کو جلسہ رحمۃ للعالمین اور 14 دسمبر کو نعتیہ مشاعرہ
بیدر /29 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب سید ظہور ہاشمی نوری معتمد کے بموجب کاروان ادب ومرکزی رحمت عالم کمیٹی ضلع بیدر کے زیر اہتمام ضلع سطح سالانہ عظیم الشان مرکزی جلسہ رحمۃ اللعالمین ﷺ ۱۳؍ ربیع الاول کو تاریخی مدرسہ محمود گاوان کے دامن میں منعقد کیا جارہاہے۔ اسی ضمن میں ضلع کے ہائی اسکول پر سالانہ تحریری و تقریری (آذاں وقرأت کے) مقابلوں کا انعقاد بھی عمل میں لایا جارہاہے۔ جو اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔عنوانات: طلباء کیلئے ’’دین اسلام کی تعلیمات امن اور آج کا مسلمان‘‘، طالبات کیلئے’’سیرت ام المومنین، حضرت سیدہ خدیجۃالکبریٰ رضی اللہ عنہا اور آج کی خواتین‘‘۔ تقریر کیلئے 5 منٹ کا وقت دیاجائیگا، جب کہ تحریری مقابلہ میں حصہ لینے والوں کیلئے 50 منٹ کا وقفہ رہے گا۔ 14 ڈسمبر کو آئیڈئیل گلوبل پی یوسی کالج بسوا کلیان 11 بجے صبح،14 ڈسمبر کو غوثیہ PU کالج بسواکلیان 3 بجے دوپہر، 15ڈسمبر الامین ہائی اسکول ہمناآباد 11 بجے صبح،15 ڈسمبر الامین ہائی اسکول چٹگوپہ 3 بجے دوپہر، 16 ڈسمبرکو میریڈن ہائی اسکول نزد جامع مسجد چوبارہ بیدر 11 بجے صبح، بھالکی اور اوراد ضلع کے دیگر مقامات سے تعلق رکھنے والے خواہش مند مذکورہ کسی بھی سنٹر میںشریک ہو سکتے ہیں۔ مقابلہ کی تاریخ سے ایک روز قبل شام 4 بجے تک حصہ لینے والے طلباء وطالبات کی تفصیلات مذکورہ سنٹر تک پہنچانا ضروری ہے۔ اذاں و قرأ ت کی تربیت کا آغاز 29 نومبر سے ٹھیک 8:30 بجے شب بمقام خانقاہ صوفیہ الملتانیہ قادریہ پورہ گولہ خانہ بیدر میں کیا جائیگا۔ تربیت کی مدت 16 ڈسمبر تک ہوگی تربیت اور مقابلوں میں شرکت کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ موذنین حضرات سے شرکت کی خصوصی خواہش کی جاتی ہے۔ 29 نومبر تک تربیت حاصل کرنے والے خواہشمند حضرات ان فون نمبرات 90194505446، 8050004928 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ علاوہ اسکے تربیت کے سنٹر پر مقررہ وقت پر اپنے نام اندراج کرواسکتے ہیں۔ تحریری وتقریری مقابلوں میں کامیاب ہونے والے خوش نصیب طلباء کیلئے ’’رحمۃ اللعالمینﷺ ایوارڈ‘‘ طالبات کیلئے’’خاتون جنت بی بی فاطمہ ؓ ایوارڈ‘‘ اور اذاں قرأ ت کے مقابلوں میں کامیاب ہونے والوں کو’’ حضرت بلال ؓ ایوارڈ‘‘ عطا کئے جائیں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9341882564 نمبر پر ربط پیدا کریں۔ تحریری، تقریری، اذان اور قرأت کی تربیت مقابلے کی ذیلی کمیٹی کے ذمہ داران مفتی سید سراج الدین نظامی ، مولانا محمد خواجہ معین الدین نظامی، محمد فراست علی ایڈوکیٹ، مرزا محمود بیگ چشتی نظامی ، نثار احمد پانی منتری، شاہ متین قادری الملتانی اور محمد رفیع الدین نوری  نگرانی کریں گے ۱۳؍ربیع الاول کو ۱۰ویں سالانہ عظیم الشان مرکزی جلسہ رحمۃ اللعالمینﷺ دامن مدرسہ محمودگاوان میں اور ۱۴؍ربیع الاول کو نعتیہ مشاعرہ و جلسہ یوم صحابہ ؓ خانقاہ صوفیہ قادریہ پورہ بیدرمیں منعقد کیا جارہاہے۔ان متبرک و بامقصد محافل میں تمام برادران اسلام سے کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی گذارش کی  ہے۔